سہیل محمود ہندوستان میں نئے پاکستانی ہائی کمشنر ہوں گے

اسلام آباد:ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سائے میں پاکستان ہندوستان میں اپنا نیا ہائی کمشنر مقرر کر رہا ہے۔موصول اطلاعات کے مطابق سہیل محمود کسی بھی وقت پاکستانی ہائی کمشنر متعین ہندوستان عبد الباسط سے کسی بھی وقت چارج لینے نئی دہلی پہنچ سکتے ہیں۔ 1962میں پیدا ہونے والے سہیل محمود نے1985میں خارجہ سروس میں ملازمت شروع کی۔
انہیں پہلی بار بیرون ملک خدمات انجام دینے کا اس وقت موقع ملا جب وہ 1991تا1994 ترکی کے دارالخلافہ انقرہ میں سفارتی خدمات انجام دیتے رہے۔انہون نے 2009اور2013میں تھائی لینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔فی الحال محمود ترکی میں پاکستان کے سفیر کے طور پر تعینات ہیں۔

Title: sohail mahmood set to be pakistans high commissioner to india | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply