پنجاب میں زبردست اسموگ اور دھند سے سڑک حادثات میں ایک ہلاک14زخمی

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زبردست اسموگ اور دھندکے باعث ہونے والے دو سڑک حادثات میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور14دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ دونوں سڑک حادثات فیصل آباد میں ہوئے۔جھنگ روڈ پر زبردست دھند کے باعث سات گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے انہیں ایک مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
ایک دوسرا حادثہ فیصل آباد کے ماموںکنجن میں کلیان والا روڈ پر ہوا جس میں ایک بائیک سوار ایک گدھا گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔اسی قسم کے دیگر حادثوں میں بھی سات لوگ زخمی ہوئے۔
گہری ا سموگ اور دھند نہ صرف صحت کو متاثر کر رہی ہے بلکہ ٹریفک پر بھی بری طرح اثر انداز ہو رہی ہے۔موٹر وے کے ترجمان کے مطابق، موٹر وے پر کچھ دکھائی نہ دینے کے باعث، اسے مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ہے. اسی طرح نیشنل ہائی وے پر بھی کئی مقامات پر دور دور تک کچھ نظر نہ آنے کی صورت حال ریکارڈ کی گئی۔
اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے موٹر وے پولیس نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لئے جی ٹی روڈ استعمال کریں۔ اس کے علاوہ گاڑی آہستہ چلانے اور دھند کی لائٹ کو جلائے رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری سفر نہ کریں۔

Title: smog kills accidents in punjab claim one life injure 14 | In Category: پاکستان  ( pakistan )
Tags: , ,

Leave a Reply