ملتان میں محکمہ انسداد دہشت گردی کارروائی میںجماعت ا الاحرار کے 6مشتبہ انتہا پسند ہلاک

لاہور: پنجاب پولس کے انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) محکمہ نے پاکستان میں تشدد کی نئی لہر چلانے والی کالعدم جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر اس کے چھ مشتبہ انتہاپسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس کے افسروں نے جماعت الاحرار کے، جو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک منحرف گروہ ہے، ملتان میں واقع ٹھکانوں کا محاصر ہ کر لیا اور وہاں موجود انتہا پسندوں کو خود سپردگی کرنے کہا۔
لیکن دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی اور ساتھ ہی ہتھ گولے بھی پھینکنا شروع کر دیے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان نے،جس کی محکمہ نے سیکورٹی اسباب کے تحت شناخت نہیں بتائی ،کہا کہ اس فائرنگ کا سیکورٹی ایہلکاروں نے زبردست جواب دیا جس میں 6دہشت گرد مارے گئے اور چار رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔سی ٹی ڈی افسروں کو دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دو دستی بم، دو خود کار رائفلیں اور دو پستولیں ملی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six suspected jamaat ul ahrar militants killed in ctd raid in multan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply