کوئٹہ میں خود کش حملہ، 6 اہلکار ہلاک اور 5زخمی

کوئٹہ :(ایجسنی)کوئٹہ میں ہوئے زور دار دھماکے کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔کوئٹہ کے علاقے درویش بلیلی میں قائم فرنٹئیر کور (ایف سی) کے چیک پوائنٹ پر دھماکا ہوا جس کے بعد فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ دھماکے نوعیت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم ‘یہ خود کش حملہ نظر آرہا ہے’۔دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار، پولیس، لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا
۔سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے شہید اور زخمی اہلکاروں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
قبل ازیں کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) حمید اللہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اسکواڈ میں شامل دو پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six security men martyred in quetta attacks in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply