پاکستان میں بس ٹریکٹر ٹکر میں6ہلاک،پٹرول سے لدا ٹینکر بھی پلٹ گیا

لیہ: لیہ ضلع کے علاقہ شوکت آباد کے قریب اندوہناک سڑک حادثہ میں کم از کم 6افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب شوکت آباد کے قریب فتح پور میں ایک مسافر بس ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔پولس نے بتایا کہ اس ٹکر کے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور ذمہ دار ہیں کیونکہ دونوں ہی کافی تیز رفتار سے چلا رہے تھے۔لاشیں لیہ کے ضلع اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ہلاک شدگان کی شناخت ناصر، موسیٰ خان،محمد یاسین، غفور خان ولد اسلمخان اور رمضان ولد غلام حیدر کے طور پر کی گئی ہے۔اول الذکر تینوں ہلاک شدگان ناصر، موسیٰ اور یاسین سگے بھائی اور حاجی امیر شاہ کے بیٹے ہیں۔علاوہ زایں شیخو پورہی سئے کراچی جارہا پیٹرول سے لدا ایک ٹینکر بھاولپور کے قریب قومی شاہراہ پرپلٹ گیا ۔لیکن اس میںکوئی جانی اتلاف نہیںوہا۔ یہ ٹینکر بھی تیز رفرتار سے جارہا تھا کہ بے قابو ہو کر پلٹ گیا ریسکیو ٹیمیں فوراً ہی جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور سڑک کوبہتے پیٹرول سے صاف کرنےمیں لگ گئیں۔یہ ٹینکر شیخو پورہ سے کراچی جا رہا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six people killed in layyah bus collision in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply