ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں چھ پاکستانی شہری ہلاک: پاکستان کا الزام

اسلام آباد: پاکستان نے جمعہ کے روز کہا کہ سرحد پار سے ہندوستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بال اشتعال فائرنگ کی جس میں اس کے 6شہری ہلاک اور26دیگر زخمی ہو گئے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے چاپڑ، چرواہ اور ہرپال سیکٹر سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری سے متصل علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ جمعرات کی شام سے ہی مارٹروں سے گولے داغے گئے جس کی زد میں بینی سولاریان گاؤں کی غیر فوجی آبادی آگئی اور اس میں دو خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس واقعہ کی مذمت کی اور ہلاک شدگان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six of its citizens killed in ceasefire violations claims pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply