پاکستان میں سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں 6دہشت گرد ہلاک

لاہور: پاکستان کے سراغرساں ادارے آئی ایس آئی کے بریگیڈیر ظہور فضل قادری اور ان کے بھائی کے قتل اور کئی ہلاکت خیز دھماکوں میں ملوث چہ دہشت گرد پنجاب میں سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں ہلاک ہو گئے۔

انسداد دہشت گردی محکمہ کے مطابق یہ مشتبہ گذشتہ سال وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شریف کی رہائش گاہ مع دفتر کے قریب اس دھماکہ میں بھی ملوث تھا جس میں26افراد بشمول8پولس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے اتوار کے روزز اس گروہ کا سراغ لگایااور پنجاب میں گجرات کے قریب فریقین میں گولیوں کاتبادلہ شروع ہو گیا جس میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

مشتبہ 8،9افراد کی شکل میں وہاں جمع تھے اور انہوںنے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کرنا شروع کر دی۔کئی گھنٹے کے تصادم کے بعد سلامتی دستوں پر جب مخالف سمت سے فائرنگ رک گئی تو سلامتی دستوں کے اہلکاروں نے اس جسہ جا کر دیکھاتو وہاں 6لاشیں پڑی تھیں۔ہلاک شدگان کی شناخت عبد المقیم، فیصل، عثمان،عظیم ،رووف اور صہیب کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six militants killed in pakistans punjab province in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply