صدر پاکستان ممنون حسین نے نگراں6رکنی وفاقی کابینہ کو حلف دلایا

اسلام آباد: یہاں قصر صدارت میں ایک چھ رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ صدر ممنون حسین نے عام انتخابات تک ملکی امورسر انجام دینے کے لیے کارگذار وزیر اعظم ریٹائرڈ جج جسٹس نصیر الملک کی معاونت کرنے کے لیے کابینہ کے نومنتخب اراکین کو حلف دلایا۔

آج جن وزیروں کی حلف برداری ہوئی ان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر،روشن خورشید، بیرسٹر علی ظفر، سابق سفیر متعین اقوام متحدہ عبدلحسین ہارون ، اعظم خان اور محمد یوسف شیخ شامل ہیں۔ اس تقریب میں وزیر اعظم اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

نئی کابینہ کے اراکین کے قلمدانوں کی تقسیم جلد متوقع ہے۔یہ نگراں سیٹ اپ 2018کے عام انتخابات کے بعد، جو کہ 25جولائی کو ہونے طے پا چکے ہیں، نئی حکومت تشکیل دیے جانے تک کام کرے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six member federal cabinet takes oath in islamabad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply