کوئٹہ میں کان میں دھماکہ6مزدور ہلاک،مزید کئی ملبہ کے نچے دبے ہیں

کوئٹہ: اتوار کی صبح یہاں کی ایک کان میں گیس بھرنے کے بعد ہونے والے دھماکہ سے کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا جس کے ملبہ کے نیچے دب کر دو کان کن ہلاک ہو گئے۔

کانوں کے چیف انسپکٹر افتخار احمد نے بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا تو کان میں10مزدور کام کر رہے تھے۔ابھی تک دو مزدوروں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔باقی مزدورں کا بھی سراغ لگانے اور ملبہ کے نیچے سے نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کے کارکن مصروف رہے لیکن وہ تادم تحریر باقی پھنسے ہوئے کارکنوں کو زندہ یا مردہ نہیںنکال سکے ہیں۔

افتخار کے مطابقیہ حادثہ صوبہ کے سنجادی علاقہ میں جو کہ کوئٹہ سے70کلو میکٹر کی دوری پر ہے، ہوا۔ واضح ہو کہ پاکستا خاص طور پر کوئٹہ میں کان کنوں کے لیے مناسب حفاظتی بندوبست نہ ہونے کے باعث آئے روز حادثات اور ان میں مزدوروں کی ہلاکتیں ہوتی رہتی ہیں۔

تازہ واقعہ کوئٹہ کے مضافات کا ہی ہے جب 6مئی کو دو کوئلہ کانیں منہدم ہو گئیں اور23کان کنان ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six labourers die after mine collapses in quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply