سوات میں چٹانیں گرنے سے6ہلاک

علامتی/تصویر سوشل میڈیا
سوات : جمعرات کے روز سوات میں چٹانیں پھسلنے سے کم ا زکم چھ افراد اس کے وزنی پتھروں کے نیچے دب کر ہلاک ہو گئے۔
ہلاک شدگان میں دو خواتین اور چار بچے ہیں۔پولس کے مطابق سوات کے متیلتان علاقہ میں واقع ایک مکان پر ایک بڑا بھاری گول پتھر گر گیا جس میں دو خواتین اور چار بچے ہلاک اور ایک مرد زخمی ہو گیا۔ہلاک شدگان میں ایک ماں اور اس کے چار بچے ہیں۔
سانحہ کے بعد مقانی رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کی بنیاد پر بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔اور اس دوران جو لاشیں ملیں انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پاکستان میں چٹانیں پھسلنے اور تودے گرنے کے واقعات اکثر و بیشتر ہوتے رہتے ہیں۔
رواں سال کے ماہ مارچ میں بھی بلوچستان کے زیارت میں تودے گرنے سے پانچ بچے اور ایک خاتون ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب ایک چٹان ٹوٹ کر گر پڑی اور اس کے سیکڑوں ٹن ملبے کجے نیچے یہ لوگ دب گئے ۔لیکن ان میں سے ایک دو سالہ بچی کرشماتی طور پر زندہ بچ گئی تھی۔