کراچی کے لیاقت آباد میں3منزلہ رہائشی عمارت گرگئی،6ہلاک

کراچی: منگل کو علی الصباح کراچی کے لیاقت آباد میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔ جس وقت یہ عمارت منہدم ہوئی تو اس وقت اپارٹمنٹ کے تمام لوگ سو رہے تھے۔کراچی کے ڈپٹی کمشنر فرید الدین نے بتایا کہ تاحال ملبہ سے پانچ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ایک دیگر مقامی افسر نے بتایا کہ ہلاک شدگان میںایک خاتون اور ایک 13سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
ریسکیو ٹیموں کے عملہ نے کم از کم 9افراد کو زخمی حالت میں ملبہ سے زندہ نکال لیا۔زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں داخل کر دیا گیا۔۔ کراچی کے مئیر وسیم اختر نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور ضابطہ تعمیرات کو نظر انداز کرنے پر مقامی بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کو سخت سست کہا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six killed as three storey building collapses in karachis liaquatabad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply