کوئٹہ میں دہشت گرد وں نے 6شیعوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

کوئٹہ:(رائٹر) جنوب مغربی پاکستان میں بندوق برداروں نے آج ہزارہ شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔ ہزارہ طبقے کو نشانہ بنانے کا ایک مہینے کے اندر یہ دوسرا واقعہ ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ کوئٹہ میں موٹر سائیکل سوار حملہ آورو ں نے ایک ٹرک پر گولیاں برسائیں جس میں ہزارہ شیعہ سوار تھے۔ اس فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ٹرک میں سوار لوگ بازار میں سبزیاں فروخت کرنے جارہے تھے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ملک نثار نے رائٹر کو بتایا کہ یہ مسلکی دہشت گردی کا واقعہ ہے جس میں پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔کوئٹہ میں تقریباً پانچ لاکھ ہزارہ شیعہ آباد ہیں جس میں سے بیشتر افغانستان میں جاری تشدد کی وجہ سے چار دہائی پہلے یہاں آئے تھے۔
ہزارہ شیعہ کوافغانستان اور پاکستان میں طالبان آئی ایس دہشت گردوں اور دیگر سنی دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے باربار نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ بلوچستان میں پچھلے دو برسوں میں ایسی فائرنگ واقعات میں اس طبقے کے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six hazara shias killed in quetta shootings in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply