پاکستان میں غنڈوں کے خلاف کارروائی کے دوران 6پولس اہلکار ہلاک،27یرغمال بنالیے گئے

لاہور: جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کے ساحلی علاقہ میں غنڈوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائی کے دوران کم از کم6پولس اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ غنڈوں نے 27پولس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔اس کارروائی میں 7غنڈے بھی مارے گئے۔
ایک سینیئر پولس اہلکار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ضرب آہن کے عنوان سے کارروائی کے لیے تعینات کیے گئے پولس اہلکاروں کے پاس اسلحہ اور کشتیوں سمیت تما م سازو سامان نہایت گھٹیا قسم کا ہے ۔جس سے دریا میں کارروائی کی ہی نہیں جا سکتی۔
جس کے باعث غنڈوں سے عوام کو نجات دلانے کی کارروائی کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے۔کیونکہ اس کارروائی کے لیے مقرر کیے گئے پولس اہلکاروںکو مناسب تربیت بھی نہیں دی گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: six cops killed 27 taken hostage in rajanpur operation against bandits in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply