پاکستان میں وزارت عظمیٰ کے لیے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے امیدوار کھڑے کر دیے

اسلام آباد: پاکستان میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی کے خلاف اپنا متفقہ امیدوار کھڑا کرنے کے لئے حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس اختلا ف رائے ہوجانے کے باعث کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ملتوی ہو گیا ۔ اپوزیشن جماعتوں میں موجود اختلافات کی وجہ سے اب تک6 امیدوار سامنے آ چکے ہیں۔ نگراں وزیر اعظم کے انتخاب سے عین ایک روز قبل ہونے والے اجلاس میںمتحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ۔ عمران خان کا وزارت عظمیٰ کے لئے شیخ رشید کو اپنی پارٹی کا امیدوار چننے اور آصف علی زرداری کو جلسے میں للکارنے کے باعثاختلافات میں شدت آ گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر میں آنے والے حزب اختلاف کے رہنما خوشی کا اظہار کرنے کی بجائے مایوسی کا اظہار کرنے لگے ہیں۔اجلاس سے پہلے شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید نے خورشید شاہ سے علیحدگی میں ملاقات کی مگر تحفظات دور نہ ہو سکے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میری آرزو یہ ہوگی کہ اپوزیشن ایک متفقہ امیدوار لانے میں کامیاب ہو جائے اور میری آج بھی یہی کوشش ہے کہ اس رابطے کو برقرار رکھیں۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان یہ سمجھتا ہے کہ اس کو پانامہ کیس میں کامیابی ملی ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے اس کامیابی میں ستر فیصد پیپلز پارٹی کا ہاتھ ہے۔اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کی جانب سے شیخ رشید احمد، پیپلز پارٹی کی جانب سے سید خورشید شاہ اور نوید قمر، ایم کیو ایم کی جانب سے کشور زہرا اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six candidates in race for pakistans pm poll in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply