بلوچستان میں 6افغان جاسوس پکڑے گئے

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ کے پیشین علاقہ سے 6افغان جاسوس گرفتار کیے گئے ہیں۔بگٹی نے دعویٰ کیا کہ گرفتار جاسوس صوبہ میں تخریبی سرگرمیوں بشمول ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
صوبائی وزیر افغان نے پاکستان کے ساتھ دھوکہ فریب کرنے پر انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی(این ڈی ایس) کو لتاڑا۔بگتی نے بتایا کہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی پاکستان کے خلاف یہ کام کر رہی ہے کہ وہ جاسوسوں کا فی بم دھماکہ80ہزار روپے اور کسی فرد کو نشانہ بنا کر حملہ کرنے کے عوض ڈھائی لاکھ روپے دیتی ہے۔
انہوں نے این ڈی ایس کے تین جنرلوں جنرل نعیم بلوچ، جنرل مومن اور جنرل ملک کے نام لیے جو بلوچستان میں افراتفری پھیلانے اور امن و قانون کی صورتحال بگاڑنے کے لیے ان جاسوسوں کے گروہ کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ان میں سے ایک جنرل ملک ریٹائر ہو چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اب یہ محکمہ خارجہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملہ کو حکومت افغانستان سے اٹھائے۔

Title: six afghan spies arrested from balochistan says home minister | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply