لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو دھرنے کی اجازت دے دی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کو لاہور کے مال روڈ پر آج دھرنے کی اجازت دے دی لیکن ساتھ ہی کچھ شرطیں بھی رکھ دی ہیں جن میںسے ایک یہ ہے کہ دھرنا نصف شب کے بعد ختم ہو جائے گا۔ یہ فیصلہ پی اے ٹی قیادت والے دھرنے کے خلاف دائر کی گئی ایک عرضی پر دیا گیا ہے۔ع
دالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ میڈیا رات12بجے بعد دھرنے کی رپورٹنگ کرنے نہیںآئے گا۔ دھرنا دینے والوں کو لاہور پولس مکمل تحفظ بہم پہنچائے گی ۔لیکن اگر دھرنا دینے والوں نے امن و قانون درہم برہم کرنے کی کوشش کی تو صوبائی حکومت کارروائی کر سکتی ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے فیصلہ پڑھتے ہوئے اس پر زور دیا کہ دھرنا پر امن رہنا چاہیے اور مزید کہا کہ کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ پی اے ٹی پاکستان مسلم لیگ نواز کی وفاقی او ر صوبائی حکومتوں کو اقتدار سے بے داخل کرنے کے لیے دھرنا دے رہی ہے۔پی ٹی آئی ، پی پی پی، جماعت اسلامی اور پای ایم ایل قائد دھرنے کی حمایت کر رہی ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sit in to end by midnight lhc allows pat to hold protest at lahores mall road in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply