حکومت کی دھمکی کے باوجود قادری حامیوں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری

 اسلام آباد: گذشتہ شب وزیر داخلہ چودھری نثار احمد خان کے اس اعلان کے باوجود کہ اگر نصف شب تک قادری حامیوں نے دھرنا ختم نہ کیاتو حکومت طاقت کا استعمال کر کے انہیں وہاں سے منتشر کردے گی دھرنے پر بیٹھے لوگ ٹس سے مس نہ ہوئے ۔بلکہ اس دھمکی کے بعد ریڈ زون پر دھرنے پر بیٹھے لوگوںکے تیور اور بھی زیادہ بدل گئے اور انہوں نے اس مہلت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آج چوتھے روز بھی دھرنا جاری رکھا۔
اگرچہ پولس اور رینجرز کی زبردست نفری کی تعیناتی سے ریڈ زون چھاو¿نی میں بدلتا دکھائی دے رہا ہے لیکن ساتھ ہی خون خرابے سے بچنے اور بے قصوروںکے مارے جانے سے بچنے کے لیے حکومت دھرنے پر بیٹھے لوگوں کے نمائندے پروفیسر اشرف جیلانی سے مذاکرات بھی کر رہی ہے تاکہ افہام و تفہیم کے بعد احسن طریقہ سے یہ دھرنا ختم ہو جائے اور حکومت کو کارروائی نہ کرنا پڑے۔
اگرچہ ابھی تک معاملہ سلجھتا نظر نہیں آرہا ہے۔لیکن کہا جارہا ہے کہ اشرف جیلانی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور کے بعد کافی مطمئن نظر آرہے ہیں اور توقع ہے کہ مظاہرین کے مطالبات پر حکومت ہمدردانہ غور کر کے انہیں دھرنا خود ختم کرنے پر آمادہ کر لے گی۔واضح رہے کہ منگل کی شب چودھری نثار نے اعلان کیا تھا کہ اگر ایک گھنٹے کے اندر دھرنا خود ختم نہ ہوا تا حکومت بدھ کی صبح طاقت کا استعمال کر کے ریڈ زو ن کودھرنے پر بیٹھے لوگوں سے زبردستی خالی کرا لے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sit in at red zone enters its fourth day in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply