سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمٰن اور ان کی عبوری کابینہ نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد: سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ فضل الرحمٰن نے کراچی میں ایک سادہ تقریب میں حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے اعلیٰ سطحی حکام کی موجودگی مین فضل الرحمٰن کو اور ان کی عبوری کابینہ کو حلف دلایا۔

تقریب حلف برداری نے اس سے قبل پھیلی ان خبروں کی تردید کر دی کہ کابینہ کے اراکین کے حوالے سے گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس کے تحفظات کے باعث فی الحال کابینہ کی حلف برداری نہیں ہو گی۔

سنیٹر مظفر حسین شاہ کی قیادت میں گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس نے وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری اعجاز احمد خان پر، جو مبینہ طور پر قومی احتساب بیورو مقدمات میں پھنسے ہوئے ہیں، اپنے تحفظات ظاہر کر دیے تھے اور کہا تھا کہ اعجاز کی وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کی حیثیت سے تقرر ی سے وزیر اعلیٰ دفتر کی معتبریت مجروح ہو گی۔

وزیر اعلیٰ نے اس وفد کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی کابینہ غیر جانبدار لوگوں پر ہی مشتمل ہوگی۔فضل نے مزید کہا کہ ہم آزادانہ اور صاف ستھرے انتخابات کرانا چاہتے ہیں ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sindhs caretaker cabinet takes oath in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply