حکومت سندھ نے صوبائی پولس سربراہ کو 15روز کی رخصت پر بھیج دیا

کراچی: حکومت سندھ نے ریاست کے پولس سربراہ کو رخصت پر بھیج دیا ہے۔ سندھ کے انسپکٹر جنرل اے ڈی خواجہ نے بھی اس امر کی تصدیق کر دی کہ انہیں 15روز کی رخصت پر جانے کہہ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے انہیں اس عہدے سے ہٹانے کا ہی فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اتوار کو انسپکٹر جنرل کو طلب کر کے انہیں رخصت پر چلے جانے کہا تھا۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ انسپکٹر جنرل کو کئی متنازعہ امور کے باعث عہدہ سے ہٹانا ناگزیر ہو گیا ہے ۔
کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی راؤ انوار کو ملیر کا سینیر سپرنٹنڈنٹبنانے کی خواہاں ہے ۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل مشتاق مہر کو نگراں آئی جی سندھ مقرر کیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sindh govt sends ig police on leave in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply