سندھ میں مراد علی کابینہ کے 10وزیروں کی حلف برداری

کراچی: یہاں گورنر ہاو¿س میں منعقد ایک تقریب میں سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کابینہ کے 10وزیروں نے حلف اٹھایا۔ محمد زبیر عمر کے گورنر کے عہدے سے مسگتعفی ہوجانے پر نگراں گورنر آغا سراج درانی نے نئے وزیروں کو حلف دلایا۔

ان میں سے8وزیرف اور دو مشیر ہیں۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے مشاورت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے وزیروں کے ناموں کی توثیق کر دیے جانے پر ان کابینی وزیروں نے عہدے اور راز داری کا حلف اٹھایا۔

جن ایم پی ایز کو وزیر مقرر کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو،سیٹھ ہری رام کشوری لال، سعید غنی، محمد اسماعیل راہو، میر شبیر علی بیجارانی، مخدوم محبوب الزماں، سردار شاہ اورشہلا رضا۔محمد بخش مہاراور مرتضیٰ وہاب مشیر مقرر کیے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sindh cm murad ali shahs 10 member cabinet takes oath in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply