سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم سربراہ الطاف حسین کے خلاف قرار داد اتفاق رائے سے منظور

کراچی:سندھ اسمبلی میں قانون ساز اراکین نے بدھ کے روز متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف اتفاق رائے سے قرار داد منظور کر لی۔
قرار دار میں پاکستان مخالف بیانات جاری کرنے والوں کے خلاف بغاوت کے قوانین کے تحت کارروائی کرنے کہا گیا ہے۔قرار داد نے 22اگست کو الطاف حسین کے ان پاکستان مخالف بیانات کی ، جس کے بعد اے آر وائی نیوز آفس پر حملہ کیا گیا تھا،سخت الفاظ میں مذمت کی۔
قرار داد میں مزید کہا گیا کہ ایوان پارلیمنٹ، مسلح افواج، میڈیا، عدلیہ اور پاکستان میںتمام جمہوری اداروں سے اظہار وابستگی کرتا ہے۔ 22اگست کو الطاف حسین کی تقری کے بعد سندھ اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہے۔
جس میں ایوان نے ایم کیو ایم سربراہ اور ان کے حامیوں پر آئی کی دفعہ16کے تحت مقدمہ چلانے کے مطالبہ میں تین قرار دادیں پیش کیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sindh assembly unanimously adopts resolution against mqm chief altaf hussain in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply