550ویں گورپرب پردنیا بھر سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب لاہور پہنچے،ایر انڈیا نے امرتسر لندن پرواز شروع کی

لاہور: ہندوستان،کناڈا، امریکہ،یوکے ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مختلف حصوں سے سکھوں کی ایک کثیر تعداد سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی مہاراج کے550گورپرب کے موقع پر ا ن کی جائے پیدائش پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کی زیارت اور متھا ٹیکنے پہنچے۔

مقدس گوردوارے سے ایک پالکی نمودار ہوئی اور اسے ننکانہ صاحب شہر کے 8چھوٹے بڑے گوردواروں میں لے جایا گیا۔اس موقع پر دنیا بھر کے تمام گوردوارے رنگ برنگے قمقموں سے جگمگا رہے تھے۔کثیر تعداد میں یاتریوں نے جلوسوں اور کیرتنوں میں شرکت کی۔

دہلی سے موصول اطلاع کے مطابق 8ویں سکھ گورو گورو ہرکشن سے منسوب گوردوارہ بنگلہ صاحب بھی قمقموں سے جگمگا رہا تھا ۔ یہاں بھی سکھوں کی کثیر تعداد نے حاضری دی اور متھہ ٹیکا ۔

ہندوستانی پنجاب کے سلطان پور لودھی میں بیر صاحب گوردوارہ میں زبردست رونق دیکھنے میں آئی جہاں ریاست بھر سے بھاری تعداد میں سکھ جتھوں کی شکل میں پہنچے اور مذہبی تقاضے پورے کیے۔

ہندوستان کی معروف ایر لائنز ایر انڈیا نے بھی 550واں پرکاش اتسو زور شور سے منایا اور اس مبارک و مقدس موقع پر بوئنگ 787طیارے پرسکھ مذہب کی علامت ”اک اونکار“ جو سکھ مذہب کے فلسفے کی بنیاد اور خدا کی وحدانیت کا اقرار ہے،نمایاں طور پر لگائی۔

یہی نہیں بلکہ اس موقع پر ایر انڈیا نے امرتسر تا لندن ایک سیدھی پرواز بھی شروع کی۔ یہ انٹرنیشنل فلائٹ یو کے سے پنجاب آنے والے سکھ یاتریوں کے سفر کی آسان بنانے کے لیے لندن میں اسٹانسیڈ کو امرتسر دے جوڑے گی۔ ایر لائنزاس فلائٹ میں پنجابی کھانے بھی پیش کرے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sikh pilgrims visit pak to celebrate guru nanaks birth anniversary at nankana sahib in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.