ڈیڑھ سو سے زائد سکھ یاتریوں کو ہندوستانی حکام نے اٹاری واگہہ سرحد پر روک دیا

اسلام آباد: خارجہ دفتر کے مطابق 150سے زائد سکھ یاتریوں کو جنہیں پاکستانی ہائی کمیشن واقع نئی دہلی نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ویزے جاری کیے تھے ہندوستانی حکام نے اٹاری واگہہ بارڈر پر روک دیا۔
ہائی کمیشن نے300 سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان جانے کا ویزا جاری کیا تھا۔لیکن ان میں سے 150سے زائد سکھ یاتری بدھ کی صبح سے اٹاری اسٹیشن پر پڑے ہیں۔
کیونکہ ہندوستانی حکام نے پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی ٹرین کا انتظام کرنے کے باوجود انہیں سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sikh pilgrims stopped by india at attari wagah border in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply