بیساکھی منانے پاکستان آنے والے سکھ زائرین خصوصی ٹرینوں سے ننکانہ صاحب پہنچ گئے

لاہور: مذہبی عبات گاہوں اور درگاہوں کی زیارت کے لیے ہندوستان اور پاکستان کی ایک دوسرے پر سفر ی آداب کی خلاف ورزی کی لزام تراشیوں کے سائے میں بیساکھی کا تہوار منانے کے لئے پاکستان آنے والے سکھ زائرین حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔
ننکانہ صاحب کے ڈسٹرکٹ پولس افسر ڈپٹی کمشنر ملک عبد الوحید اور متروکہ املاک بورڈ کے اہلکاروں نے اسپشل ٹرینوں سے پہنچنے والے سکھ زائرین کا ریلوے اسٹیشن پر استقبال کیا ۔
جہاں سے ان زائرین کو سخت حفاظتی بندوبست میں خصوصی بسوں میں گوردوارہ جنم استھان لے جایا گیا۔ خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کئی عشروں سے پاکستان دنیا بھر بشمول ہندوستان سے آنے والے سکھ زائرین کے استقبال، سلامتی، طبی و دیگر سہولتیں بہم پہنچانے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیے رکھتی۔یہ ہماری مذہبی قدروں اور مہمان نوازی کی روایات کے مطابق ہے۔

Title: sikh pilgrims reach nankana sahib in special trains | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply