گورو ارجن دیوجی کے یوم وفات پر ہزاروں غیر ملکی سکھ زائرین گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچے

ٹیکسلا: 11سکھ گورؤں میں سے ایک پانچویں گورو گورو ارجن دیو جی کے412ویں یوم وفات پر اندرون ملک اور بیرون ملک سے کثیر تعداد میں سکھ زائرین حسن ابدال میں واقع گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچ گئے۔

یہ گوردوارہ پنجہ صاحب سکھ مذہب کی تیسری مقدس ترین عبادتگاہ ہے۔ صدیوں پرانے اس گوردوارے میں ہر سال ہزاروں زائرین متھہ ٹیکنے آتے ہیں۔

جہاں ہر شخص خوا وہ سکھ ہو یا کسی اور مذہب کا اسے گوردوارے میں داخل ہونے سے پہلے سر پر رومال باندھنا ہوتا ہے۔اور کسی سے اس کا مذہب، ذات برادری یا نسل کے بارے میں معلوم نہیں کیا جاتا۔

ہفتہ کوکیرتن کے ساتھ تہوار کا آغاز ہوا۔ گوردوارے میں تقریب کے دوران زائرین کی زبردست بھیڑ بھاڑ ہونے کے باوجود نظم و ضبط کا بہترین نمونہ پیش کیا جاتا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: sikh pilgrims arrive in hassanabdal to observe jor mela in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply