منی لانڈرنگ اور دہشت گردی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کی کوششوں میں خاطر خواہ سدھار

اسلام آباد: ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) کے ذریعہ رواں سال کے ماہ اگست میں ”مزید کچھ بہتر “کرنے والے زمرے میں ڈالے جانے کے باوجود پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کو مالی اعانت کے خلاف لڑائی کے لیے اپنے نظام میں قابل ذکر سدھار لانے میں کامیاب رہا ہے۔

اتوار کے روز فناشیل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک علاقائی شاخ ایشیا پیسی فک گروپ کی جانب سے جاری کردہ باہمی تجزیاتی رپورٹ(ایم ای آر) میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نبرد آزما ہونے کے نظام کو موثر بنانے کے حوالے سے اے پی جی کی40سفارشات میں سے صرف چار سفارشات پر عمل آوری نہیں کر سکا ۔

یہ رپورٹ اکتوبر 2008تک پاکستان کی کارکردگی کی بنیاد پر ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ملک مالی اداروں کے معاملات خفیہ رکھنے کے قوانین سے متعلق صرف ایک پہلوکا مکمل تابعدار رہا۔

یہ رپورٹ فرانس کے دارالخلافہ پیرس میں فناشیل ایکشن ٹاسک فورس کی 13تا18اکتوبر ہونے والی اس کانفرنس سے جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے یا نکالنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Significant improvements in fight against money laundering terror financing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.