ویڈیو:لاہور میں چوری کے شبہ میں دکانداروں نے دو خواتین کو بے رحمی سے مارا پیٹا

اسلام آباد:پاکستان میں ہجومی تشدد نے ایک بار پھر انگڑائی لی ہے اور دکانداروںکے ایک گروپ نے ایک دکان کو ہی کمرہ عدالت بنا کر دو عورتوں کو صفائی کا موقع دیے بغیر بری طرح مارا پیٹا ۔اگرچہ اس ہجومی تشدد میں کسی کی جان نہیں گئی لیکن جس بے رحمی سے دو خواتین کو پیٹا گیا وہ قابل مذمت ہے۔

وائرل ویڈیو میں جو فوٹیج سامنے آئی ہے اس سے سارے واقعہ کا علم ہوا ہے۔ واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں جی ٹی روڈ پر واقع کپڑے کی دکان سے ملبوسات چوری کرنے کے الزام میں وہاں کے دکانداروں نے بیچ سڑک پر ان دونوں عورتوں کو بری طرح زدو کوب کیا۔ انہیں لاٹھی ڈنڈوں سے پیٹنے کے بعد کچھ دکانداروں نے لاتیں گھونسے اور تھپڑ مارے، وہ عورتیں پٹتے ہوئے زمین پر گر پڑتی تھیں اور جیسے ہی سنبھل کر اٹھتی تھیں ان پر لات گھونسوں کی پھر بارش شروع ہو جاتی تھی۔

ویڈیو اس طرح شروع ہوتی ہے کہ دو عورتیں ایک بزازکی دکان پر بیٹھی ہیں کہ ایک شخص ایک ڈنڈا لیے نمودار ہوتا ہے اور انہیں پیٹنا شروع کر دیتا ہے ۔اور چیخ چیخ کر کہتا ہے کہ یہ دونوں عورتیں اس کی دکان سے 35ہزار روپے چرا کر لائی ہیں۔

اس کے بعد دوسرے دکاندار بھی حرکت میں آجاتے ہیں اور اپنی مرادنگی اور شجاعت ودلیری کا بے نظیر مظاہرہ کرتے ہوئے ان نہتی خواتین کو لاتوں گھونسوں اور تھپڑوں سے بے حال کر دیتے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ پولس نے ویڈیو دیکھنے کے بعد دکانداروں کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔لیکن دکاندار دکانوں اور گھروں میں تالہ ڈال کر فرار ہو گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shopkeepers brutally beat women over alleged theft in lahore in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply