لاہور کی سیشن عدالت میں گروہی فائرنگ ، زیر سماعت قیدی و کانسٹبل ہلاک

لاہور: یہاں کی ایک ذیلی عدالت میں فائرنگ ہوگئی جس میں ایک ہیڈ کانسٹبل اور ایک زیر سماعت قیدی ہلاک ہو گیا۔ملزم کا ایک ساتھی بھی، جس کا نام احسان بتایا جاتاہے، فائرنگ میں زخمی ہوا ہے۔
ہیڈ کانسٹبل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن اس نے ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔گروہی فائرنگ کا یہ واقعہ ایڈیشنل سیشن جج عمران شفیع کی عدالت میں ہوا۔
فائرنگ کرنے والے کی توقیر کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔جبکہ ہلاک ہونے والے زیر حراست ملزم کی شناخت امجد کے طور کی گئی ہے۔امجد کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی اس کے لواحقین نے عدالت میں سخت احتجاج کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shooter flees after killing two at lahore sessions court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply