لاہور میں نواز شریف پر جوتا اچھالا گیا اور سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی

لاہور: ایک نامعلوم شخص نے ایک پروگرام کے دوران سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر جوتا اچھال دیا۔
موصول اطلاع کے مطابق گڑھی ساہو میں جامعہ نعیمیہ مدرسہ میں ایک پروگرام کے دوران حاضرین سے خطاب کرنے کے لیے نواز شریف جیسے ہی اسٹیج ڈائس پر پہنچے حاضرین میں سے کسی نے ان پر جوتا پھینکا جو سابق وزیر اعظم کے سینے پر لگا تاہم انہیں بلٹ پروف جیکٹ پہمنے ہونے کے باعث کوئی چوٹ نہیں آئی۔
اس واردات کے بعد حملہ آور کا مدرسہ کے منتظمین نے دبوچ لیا اور سابق وزیر اعظم نے حاضرین سے خطاب کیا۔نواز شریف نے مدرسہ کی تاریخ بیان کی اور اس کے مہتمم مفتی نعیم کی مدح سرائی کی۔
سنیچر کے روز ہی ایک شخص نے وزیر خارجہپر اس وقت سیاہی پھینکی جب وہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔پولس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی اس کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے اس لیے اسے چھوڑ دیاجائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shoe thrown at nawaz sharif and ink on khawaja asif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply