خیبر پختون خوا کے چار سدہ میں ایس ایچ او سمیت 3ہلاک

چار سدہ:خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ایس ایچ سمیت3 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں پرانگ پولس کی ایک پارٹی ایس ایچ او ایوب خان کی سربراہی میں معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار بندوق برداروںنے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں ایس ایچ او یوب ہلاک اور 2 کانسٹبل زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او چارسدہ ظہور آفریدی کے مطابق پولس کی جوابی فائرنگ سے ایک مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر چار سدہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں حالت بگڑنے پر انہیں پشاور کے لیڈر ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کانسٹبل شاہ حسین زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
واضح رہے کہ چارسدہ میں دہشت گردی کی متعدد وارداتیں ہوتی رہی ہیں جس کے باعث کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ واردات اس وقت ہوئی جب پولس پارٹی نے غیر قانونی اسلحہ لے جانے کے شبہ میں ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن کار سواروں نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sho among three killed in charsadda in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply