پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں شیعہ عالم اور اہلیہ قاتلانہ حملہ میں زخمی

مظفر آباد: پولس کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مظفر آباد میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک شیعہ عالم دین اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ مسلکی حملہ تھا یا ذاتی عداوت کا شاخسانہ تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ مجلس وحدت المسلمین کی پی او کے شاخ کے سکریٹری جنرل 38سالہ علامہ تصور الجوادی اپنی اہلیہ کے ساتھ گڑھی دوپٹہ میں واقع اپنی سسرال جا رہے تھے کہ راؤنی علاقہ کے قریب پہنچتے ہی ایک سیاہ رنگ کی کورولا کار نے ان کی موٹر سائیکل کا راستہ روک دیا۔کار میں سوار بندوق بردار ان پر پانچ گولیاں چلا کر فرار ہو گئے۔ان دونوں کو شدید زخمی حالت میں مظفر آباد کے شیخ خلیفہ بن زائد النہیان ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shia cleric wife shot by assailants in muzaffarabad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply