شیخ رشید نے 200ارب روپے کے گیس گھپلے کی تفصیل قومی احتساب بیورو کو دے دی

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی احتساب بیورو کے چیرمین سے ملاقات کی اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں جب وہ وفاقی وزیر تیل تھے، رقیق قدرتی گیس (ایل این جی) درآمد کرنے کا ٹھیکہ دینے میں کی گئی بدعنوانی کی تفصیل پیش کی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے200بلین روپے کے اسکینڈل کا ثبوت پیش کر کے بیورو کا آدھا کام کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل۔ن) نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور قومی احتساب بیورو کے چیرمین پر حملے شروع کر دیے ہیںاور اب وہ (نواز شریف) بیورو کے چیرمین کے خلاف تحریک چلانے کے لیے شہادتیں تلاش کرنے میں لگے ہیں۔
اے ایم ایل سربراہ نے کہا کہ وہ جو چاہے کر سکتے ہیں لیکن وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ وہ جلد ہی پی ایم ایل کے تابوت میں آخری کیل پیوست کر دیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sheikh rasheed submits details of rs200 billion lng scandal to nab in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply