عوامی مسلم لیگ نے نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کرنے کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد:(یواین آئی)عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل)کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ۔نواز(پی ایم ایل ۔این)پارٹی کے صدر بنائے جانے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ روزنامہ دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق مسٹر احمد نے کل قانون کے آرٹیکل 184(3)کے تحت انتخابات قانون 2017 کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے یہ مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جسے پارٹی کے صدر کے عہدے کےلئے نااہل قرار دیاتھا اسے پارٹی کا سربراہ کیسے بنایا جاسکتا ہے۔ مسٹر رشید نے کہا کہ انتخابات قانون کی دفعہ 203 کے تحت مسٹر شریف کو پارٹی کا دوبارہ صدر بنایا جانا غیر قانونی ہے۔
یہ دفعہ ایسے کسی شخص کو پارٹی کے سربراہ کے عہدے پر مقرر کئے جانے کی اجازت نہیں دیتی جسے کورٹ نے نااہل قرار دیا ہو۔لیکن اگر اس دفعہ کی وضاحت اس طرح سے ہوتی ہے کہ یہ نااہل ٹھہرائے گئے کسی شخص کو سیاسی پارٹی کے صد کے عہدے پر مقرر کئے جانے میں رکاوٹ نہیں ہے تو اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہٹا دیا جانا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو حال ہی میں بلا مقابلہ پارٹی کا صدر منتخب کیا گیاہے۔پی ایم ایل -این کی جنرل باڈی میٹنگمیں مسٹر شریف کو بلا مقابلہ صدر منتخب کیا تھا۔ پنامہ پیپر لیک معاملے میں اس سال 28 جولائی کو پارلیمنٹ کی رکنیت کے لئے نااہل قرار دئے جانے کے بعد مسٹر شریف کو وزیراعظم کے عہدے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے صدر کا عہدہ بھی چھوڑنا پڑا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sheikh rasheed challenges nawaz sharifs election as pml n chief in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply