عمران خان نے آفریدی کو وزیر مملکت داخلہ بنا دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے ٹکٹ پر لگاتار دوسری بار قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہونے والے خیبر پختون خوا کے شہریار خان آفریدی کو وزیر مملکت برائے امور داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے آفریدی کے تقرر کو منظوری دے دی ہے۔ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ عمران خان نے آفریدی کو ہدایت کی ہے کہ وزارت داخلہ سے متعلق تمام معاملات کو دیکھیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیر کے روز وزارت داخلہ کے اہلکاروں نے عمران خان سے جب ملاقات کی تو اس وقت آفریدی بھی وہاں موجود تھے۔

شہریار 25جولائی کے عام انتخابات میں کوہاٹ سے قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔وہ2013کے عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیت چکے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shehryar afridi to be appointed as minister of state for interior in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply