شہباز شریف بڑے بھائی نواز کو بغرض علاج لندن لے جائیں گے

لندن: معتبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق سابق وزیرا عظم و پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے رہبر اعلیٰ میاں محمد نواز شریف کو ان کے بھائی و پی ایم ایل این کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف علاج کرانے لندن لے جا رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ شہباز شریف کافی کوششوں کے بعد آخر کار نواز شریف کو لاہور میں ہی رہ کر علاج کرانے کی ضد ترک کر کے اور لندن جا کر علاج کرا نے کے لیے قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔شہباز لندن تک نواز کے ساتھ جائیں گے ۔وہ ہارلی اسٹریٹ کلینیکوں میں سے ایک کلینیک سے، جہاں پلیٹلیٹس گر جانے والے مریضوں کانجی طور پر علاج کیا جاتا ہے، پہلے ہی مشاورت کر چکے ہیں۔

تاہم حتمی فیصلہ سروسز اسپتال سے نواز شریف کے ڈسچارج ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔فی الحال ان کا علاج جاتی امراءمیں شریف میڈیکل اسپتال میں چل رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شہباز کئی روز سے نواز شریف کے پیچھے پڑے تھے وہ بیرون ملک علاج کرائیں لیکن نواز متواتر انکار کر رہے تھے۔

شہباز نے نواز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ مکمل علاج اور صحتیابی کے لیے کم ا زکم پانچ ماہ لندن میں قیام کریں۔ذرائع کے مطابق شہباز نے نواز سے یہ بھی کہا کہ جان ہے تو جہان ہے اور انہیں سیاست سے زیادہ ان کی صحت و زندگی عزیز ہے۔

سروسز اسپتال کے ڈاکٹر محمود ایاز بھی جو نواز کے علاج کے لیے قائم ڈاکٹروں کے پینل کے سربراہ تھے، شہباز کے خیال سے اتفاق رکھتے ہیں ۔ڈاکٹر ایاز نے کہا کہ پی ایم ایل این لیڈر کے علاج کے لیے تشکیل دیا گیا طبی بورڈ تحریری طور پر دے گا کہ ان کی جینیاتی جانچ بیرون ملک کرائی جانی چاہئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shehbaz to bring nawaz to london for treatmen in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.