پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اگلے صدر شہباز شریف ہوں گے: نواز شریف

اسلام آباد:(ایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اگلے صدر شہباز شریف ہی ہوں گے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلٰی پنجاب کو با ضابطہ طور پر آگاہ کردیاہے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات جاتی امراءمیں ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 فروری کو پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں قائم مقام صدر بنانے کی منظوری لینے کے بعد پارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔
نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امراء میں ملاقات کی جس میں انہیں پارٹی صدارت سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی صدارت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے اور نیب کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نوازشریف نے شہباز شریف کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر وہ ہی ہوں گے۔ذرائع کے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو (ن) لیگ کا قائم مقام صدر بنایا جائے گا جس کے لیے منظوری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں لی جائے گی اور یہ اجلاس 27 فروری کو ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کو باقاعدہ پارٹی صدر بنانے کیلیے پارٹی الیکشن کروائے جائیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: shehbaz sharif to be made interim pml n president sources in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply