شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت لانے لندن روانہ

اسلام آباد: شریف کنبہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این ) کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد شہباز شریف اوران کے بیٹے حمزہ شہباز بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے لندن روانہ ہو گئے۔

شہباز شریف ایک غیر ملکی ایرلائنز کے طیارے سے لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے لندن روانہ ہوئے۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی، جو منگل کے روز لندن کے ایک اسپتال مین انتقال کر گئیں، میت لاہور لائے جانے سے پہلے ان کی نماز جنازہ جمعرات کو لندن کی رجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

پارٹی ذرائع نے اس امر کی بھی تصدیق کر دی کہ بیگم کلثوم کی تدفین جاتی عمرہ کے قبرستان میں ہی عمل میں آئے گی۔ان کی میت پی آئی اے کی ایک پرواز کے ذریعہ جمعہ کو لاہور لے آئی جائے گی۔

اور اسی روز ان کے خسر میاں شریف کی قبر کے برابر میں تدفین کر دی جائے گی۔پی ایم ایل این نے تین روز تک اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں و پروگرام روک کر جاتی عمرہ میں، جہاں نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اور ان کے مرحوم بڑے بھائی عباس شریف کا کنبہ رہائش پذیر ہے،تجہیز و تکفین کی جائے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shehbaz sharif leaves for london to bring back body of kulsoom nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply