نواز شریف کو بغرض علاج بیرون ملک جانے پر آمادہ کرنے کے لیے شہباز شریف پردباؤ ڈلا جارہا ہے ؟

اسلام آباد: سیاسی و عوامی حلقوں میں مبینہ طور پرایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ اپنے بڑے بھائی و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو علاج کرانے کے لئے بیرون ملک جانے پر آمادہ کریں۔

کہا جاتا ہے کہ جب نواز شریف نے بغرض علاج بیرون ملک جانے کے لیے شہباز کے مشورے پر کوئی جواب نہیں دیا تو کئی اور خیر خواہوں نے ان سے ملاقات کی ۔

نواز کو بیرون ملک جانے پر قائل کرنے کے لیے ان کی والدہ ،بھاوج اور ایک اور خاتون کو سروسز اسپتال ،جہاں نواز شریف داخل ہیں، لایا گیا ۔

نواز شریف سے بغرض علاج بیرون ملک جانے پر آمادہ کرنے لیے مختصر مدت میں تقریباً تین بارملاقات کی گئی۔

رپورٹوں کے مطابق نواز شریف نے سروسز اسپتال میں داخل ہونے کے بعد طبی بنیاد پر ضمانت پر رہائی کی درخواست دینے سے بھی انکار کر دیا تھا جس کے بعد ان کے بھائی شہباز نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دی۔

نواز شریف سے ملاقات کرنے ان کا نواسہ جنید سروسز اسپتال پہنچا جبکہ اس کی والدہ و پی ایم ایل این کی نائب صدر مریم نواز پہلے ہی سے اسپتال میں علاج کے لیے داخل ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shehbaz sharif asked to convince nawaz sharif for treatment in abroad in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.