سندھ میں ایک ماہ کے لیے شراب کی دکانیں بند کر دی جائیں: صوبائی ہائی کورٹ کا حکم

اسلام آباد: پاکستان کی سندھ ہائی کورٹ نے ریاست میں ایک ماہ کے لیے شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم جاری کر دیا اور کہا کہ اس دوران شراب کی فروخت کے حوالے سے ایک مناسب میکانزم وضع کیا جائے۔عدالت نے یہ حکم اقلیتوں کے نام پر شراب کی فروخت کے خلاف پارلیمانی رکن رمیش کمار ونکوانی کی عرضی کی سماعت کے بعد جاری کیاہے۔ قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن مسٹر وانکوانی نے یہ استدلا ل کیا کہ ریاست بھر میں اقلیتوں کے نام پر شراب فروخت کی جارہی ہے جبکہ ہندو مذہب میں شراب پینے کی اجازت نہیں۔
اس لئے شراب خانے بند کئے جائیں۔ قبل ازیں کورٹ نے مسٹر وانکونی کی درخواست پر ڈی جی ایکسائز سے شراب کی فروخت کے میکانزم سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔ ڈی جی ایکسائز نے رپورٹ میں صرف شراب کی لائسنس والی دکانوں کی فہرست پیش کر دی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور اسے نامکمل قرار دے کر خارج کرتے ہوئے ایک جامع رپورٹ طلب کرلی اورحکم جاری کیاکہ رپورٹ پیش کیے جانے تک تمام شراب خانوں کو بند رکھا جائے۔ متعلقہ اداروں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شراب خانوں کی فروخت اور لائسنس سے متعلق ایک ماہ میں طریقہ کار وضع کرکے اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔
مسٹرونکوانی نے اپنی عرضی میں یہ بھی کہاہے کہ اگر کسی کو شراب فروخت کرنا ہی ہے یا کسی کو شراب فروخت کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، تو’ ہمارے مذہب کے نام پر نہ دی جائے‘۔ روزنامہ ڈان کے مطابق دوران سماعت ایڈوکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو نے عدالت کو بتایا کہ سندھ میں مقیم اور آنے والے غیر ملکیوں کے لیے شراب خانوں کو لائسنس فراہم کیے گئے، جس پر رمیش کمار ونکوانی نے دلیل دی کہ ‘سندھ میں آنے والے غیر ملکی تو اور بھی بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں کیا انھیں تمام کام کرنے کی اجازت دی جائے گی؟
سماعت کے دوران شراب خانوں کے مالکان کے وکیل میر جاوید ایڈوکیٹ نے کہا کہ جنہوں نے شراب بیچنے کے لائسنس حاصل کر رکھے ہیں اور وہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے ہی پچھلے سال 27 اکتوبر کو مسلم آبادی اور اسکولوں کے قریب شراب خانوں کے خلاف دو معاملات میں سندھ بھر کے شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے 23 نومبر 2016 کو اسے خارج کر دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shc orders closure of liquor shops in sindh for one month in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply