شاہ زیب قتل کے مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کر عمر قید میں بدل دیا۔

ان مجرموں کی اپیلوں کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کیس کے دیگر دو ملزموں سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لشاری کوتا حیات جیل میں قید رکھنے کی سفارش منظور کر لی۔

عدالت کے حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی قانون مجریہ1997کی دفعہ 7(اے ) کے تحت جتوئی اور تالپور کو دی گئی سزائے موت میں نرمی کر کے اسے عمر قید میں بدلا جاتا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 25دسمبر 2012کو ایک20سالہ نوجوان شاہ زیب خان کو اس کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں اس کے گھر کے ہی قریب ہلاک کرنے کے جرم میں شاہ رخ جتوئی اور اس کے دوست نواب سراج علی کو جون2013میں سزائے موت سنادی تھی۔2013میں شاہ زیب کے والدین نے اپنے بیٹے کے قاتلوںکو معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔

مجرموں نے اپنے وکیل کے توسط سے اپنی سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل کی۔ نومبر 2017میں جسٹس صلاح الدین پنہوار کی قیادت میں دو ججی بنچ نے سزا معطل کر کے مقدمہ از سر نر سماعت کے لیے سیشن کورٹ میں بھیج دیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shc commutes death sentences for shahrukh jatoi siraj talpur in shahzeb murder case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.