سندھ کے سابق وزیر اطلاعات و پی پی پی لیڈر شرجیل انعام گرفتار

کراچی: اربوں روپے کے تشہیری گھپلے میں ملوث سندھ کے سابق وزیر اطلاعات و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر لیڈر شرجیل انعام میمن اور ان کے دیگر ساتھیوں کو سندھ ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہوتے ہی قومی احتساب بیورو کی ایک ٹیم نے عدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتار کر لیا۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من مانی شرح پر اشتہارات دے کر اربوں روپے کا گھپلہ کیا تھا۔احتساب بیورو کی ٹیم نے بتایا کہ انہوں نے شرجیل اور ان کے ساتھ جن 12افراد کو گرفتار کیا ہے انہیں منگل کو احتسابی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور عدالت سے ان سب کا 14روز کا ریمانڈ مانگا جائے گا۔
ان پر الزام ہے کہ وہ 5.76ارب روپے کے بدعنوانی کیس میں ملوث ہیں۔میمن نے اپنی گرفتاری کے خلاف اپیل کی تھی لیکن عدالت نے اپیل سننے سے ہی انکار کر دیا اور کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کا مختصر فیصلہ باطل قرار دے دیاہوتا تو وہ اس پیل کی سماعت کر سکتی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharjeel memon arrested by nab after hours long cat and mouse game in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply