نواز شریف، بیٹی مریم اور داماد صفدر جیل میں ہی عید منائیں گے

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی رہائی کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ رکھ لیے جانے کے باعث اڈیالہ جیل میں ہی عید الاضحےٰ منائیں گے۔

واضح ہو کہ ایک احتساب عدالت نے6جولائی کو مسٹر نواز شریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال اور محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ میاں محمد نواز شریف جیل میں عید منا رہے ہیں۔

اس سے قبل اکتوبر1999کے فوجی انقلاب کے بعد جب انہیں اس وقت کے فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف نے جیل بھیج دیا تھا تو انہوں نے دو عیدیں دوران قید ہی گذاریں۔

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو پہلے ایسے وزیر اعظم تھے جنہوں نے 1977کے فوجی انقلاب کے بعد پھانسی پانے تک تمام عیدیں جیل میں ہی منائی تھیں۔ اس وقت فوجی حکمراں جنرل ضیاءالحق تھے۔ عدالت نے نواز شریف پر ایک اب دس کروڑ روپے اور مریم نواز پر 30کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharifs to spend eid in jail as ruling on pleas for release deferred in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply