کلثوم نواز کی تدفین میں شرکت کے لیے نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر پیرول پر رہا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال کے چند گھنٹے بعد نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ کے حکم پر ان تینوں کو 12گھنٹے کے پیرول پر چھوڑا گیا ہے۔ پیرول کی میعاد میں جمعہ کو نواز شریف کے آبائی قصبہ جاتی عمرہ میں بیگم کلثوم کی تدفین ہونے تک توسیع کی گئی ہے۔انہیں پولس کے زبردست پہرے میں نور خان ایر بیس لایا گیا جہاں سے انہیں لاہور لے جایا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر شہباز شریف نے پیرول پر رہائی کے لیے دی گئی درخواست میں استدعا کی تھی کہ ان تینوں کو پانچ روز کے پیرول پر رہا کر دیا جائے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پی ایم ایل این حکومت کو ایک اور درخواست دے کر جاتی عمرہ میں نواز شریف کی رہائش گاہ کو ذیلی جیل بنانے کی استدعا کر سکتی ہے۔

واضح ہو کہ68سالہ بیگم کلثوم نواز کا کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں اور لند ن کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں وہیں وہ منگل کے روز انتقال کر گئیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharifs paroled after kulsooms death in uk in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply