لاہور: شریف برادران نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیرمین سے اپنے خلاف ان کے بیٹے کے غیر ضروری ریمارکس پر ان سے اظہار ناخوشی کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے ایک سینیر رہنما نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پی ایم ایل این کے صدر میاں محمد شہباز شریف اپنے حوالے سے پی پی پی کے چیرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کے تبصروں پر ناراض ہیں اور انہوں نے پی پی پی کی اعلیٰ قیادت کو اپنی ناراضگی سے آگاہ کر دیا ہے۔

مسٹر بلاول بھٹو زرداری نے سنیچر کے روز کہاتھا کہ عمران خان کی طرح پی ایم ایل این کے سپریمو نواز شریف بھی ایک سلیکٹڈ وزیر اعظم تھے۔بے نظیر بھٹو نے مسٹر شریف کو امیر المومنین بننے نہیں دیا اور 1997میں قومی اسمبلی میں اپنی قیادت میں محض17اراکین پر مشتمل ایک مضبوط حزب اختلاف کا کردار ادا کیا تھا۔

پی پی پی چیرمین نے قومی اسمبلی سے حزب اختلاف کے قائد شہباز شریف کی طویل غیر حاضری پر بھی چٹکی لی اور کہا کہ حکمراں پاکستان تحریک انصاف کی مانند پی ایم ایل این بھی پارلیمنٹ کو جوتوں کی نوک پر رکھتی ہے۔پی ایم ایل رہنما نے مزید کہا کہ پی ایم ایل این لیڈر نے کہا کہ شریفین کی جانب سے اظہار ناخوشی کیے جانے کے بعداس بات کی توقع ہے کہ بھٹو زرداری سے کوئی دوستی یا راہ و رسم نہیں رہ جائے گی۔

ہماری پارٹی قیادت نے ہمیں سختی سے ہدایت کر رکھی ہے کہ بلاول کی بات کا جواب نہ دیں کیونکہ ہمیں پاکستان تحریک انصاف حکومت کے خلاف متحد ہو کر جدو جہد کرنی ہے۔پی ایم ایل این پنجاب کی سکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ڈان نیوز سے کہا کہ مسٹر زرداری کو دوبارہ الزام تراشیوں جیسے فروعی معاملات میں پڑنے کے بجائے مستقبل کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔

پی پی پی اور دیگر پارٹیوں کی تاریخ سے پورا پاکستان واقف ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ پی پی پی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ناقص کارکردگی پر، جس نے مہنگائی،افراط زر اوربے روزگاری سے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، توجہ مرکوز کرے ۔اور ایسا کوئی کامنہ کرے جس سے ہمارے یکساں کاز پر ضرب پڑتی ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *