نواز شریف نے پارٹی کے سینیئر لیڈروں کو لندن طلب کر لیا

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں19اکتوبر کو پیشی کے حوالے سے سیاسی اورقانونی معاملوں پر تبادلہ خیال کیلئے پارٹی کے سینئر لیڈروں کو لندن طلب کر لیا۔
پارٹی کے سینئر لیڈروں اور برسراقتدار مسلم لیگ۔نواز کے ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل یہ طے تھا کہ مسٹر شریف کچھ دنوں میں وطن واپس لوٹ آئیں گے اور احتساب عدالت کے سامنے 19اکتوبر کو پیش ہوں گے لیکن اب اس معاملہ پر پارٹی کے اہم لیڈروں اور سیاسی مشیروں سے بات کرنے کے بعد فیصلہ لئے جانے کی امید ہے۔
پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر شریف کےوطن لوٹنے کے بارے میں تاخیر کی ایک وجہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی سنگین صحت ہے۔ سرکار کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس سے قبل صحافیوں سے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم 19اکتوبر سے پہلے وطن لوٹ آئیں گے اور عدالت کے سامنے پیش ہوں گے ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharif summons pml n leaders to discuss legal challenges in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply