نواز شریف کو دس سال اور مریم نواز کو سات سال قیدکی سزا سنادی گئی،مریم الیکشن لڑنے کے لیے نااہل

اسلام آباد: بدعنوانی کیسز کے ایون فیلڈ ریفرنس میں کم و بیش 100سماعتوں اور 6جولائی کو انتظار کے جاں گسل لمحات کے بعد آخر کار ساڑھے تین بجے احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف اوران کے کنبہ کے خلاف فیصلہ سنا دیا۔

نواز شریف کو 10سال کی اور مریم نواز کو7سال کی قید محض اور ریٹائرڈکیپٹن صفدر کو ایک سال کی قید بامشقت سزا سنائی گئی ہے۔ شریف اور مریم کو کو جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔ نواز شریف پر 8ملین پاؤنڈ اور مریم نواز پر 2ملین پاؤنڈز جرمانہ کیا گیا۔ اس سزا کے ساتھ ہی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر بھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو گئے۔

نواز شریف کو پہلے ہی نااہل قرار دیا جا چکا ہے۔ عدالت نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔ فیصلہ سنائے جاتے وقت نواز شریف اور مریم نواز دونوں لندن میں تھے اور انہوں نے وہیں فیصلہ سنا۔ فیصلہ سنانے سے قبل جج محمد بشیرنے فریقین کے وکیلوں کو کمرہ عدالت میں طلب کیا۔

پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ فیصلہ12ببج کر 30منٹ پر سنایا جائے گا ،اس کے بعد اعلان کیا گیا کہ ڈھائی بجے ، پھر تین بجے اور پھر ساڑھے تین بجے غرضیکہ وقت تھا کہ لمبا ہوتا ہی چلا گیا۔وکیلوں کے ا س استفسار پرکہ آخر فیصلہ سنانے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے جج نے کہا کہ فیصلہ کی فوٹوکاپیاں ہونے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

جج نے میڈیا کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ۔جج نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ میڈیا کے نمائندون کو کمرہ عدالت مٰں صرف اس وقت بلایا جائے گا جب عدالت فیصلہ سنانا شروع کرے گی۔

قبل ازیں عدالت نے نواز شریف کی فیصلہ موقوف کرنے کی استدعا نامنظور کر دی۔ فیصلہ سنائے جانے سے پہلے مریم نواز نے ٹوئیٹر پر پارٹی کارکنوں کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا پای ایم ایل این کے جیالوں ، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔نواز شریف کے لیے یہ کچھ نیا نہیں ہے ،وہ جلاوطن بھی کیے جاچکے ہیں، نااہل بھی قرار دیے جاچکے ہیں اور ماضی میں عمر قید کی سزا بھی پا چکے ہیں۔فیصلہ سنائے جانے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے حفظ ما تقدم کے طور پر قومی دارالخلافہ اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کر دی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharif sentenced to 10 and maryam 7 years in avenfield reference in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply