مودی۔نواز شریف ملاقات سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ رہا ہے:بلاول

لاہور: پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو نے الزام لگایا ہے کہ ”شریف ۔مودی دوستی“ کشمیر کاز کو ناقابل تلافیہ نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ چند روز کے دوران معصوم کشمیریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی اور کہا کہ ہندوستانی حکام کشمیری مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کر رہے ہیں۔
بلاول نے کہا کہ جہاں ایک جانب دنیا بھر کے مسلمان عید الفطر کی خوشیاں منا رہے تھے ہمارے کشمیری بھائیوں نے یہ خوشیوں کا دن ہندوستانی فوج کے تشدد اور ظلم و زیادتیوں کا شکار بنتے ہوئے گذارا ۔کشمیری رہنماؤں کو عید کی نماز ادا کرنے کے حق سے محروم کر دیا گیا اورف عوام پر ہندوستانی فوج نے ظلم ڈھایا۔
بلاول کے ایک معاون نے ڈان کو بتایا کہ مسٹر بلاول اس ہفتہ لندن سے وطن واپس آجائیں گےاور آزاد کشمیر میں ریلیاں کر کے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانیوں کے مظالم کی داستان بیان کریں گے اور ہندوستان کے تئیں نرم موقف اختیار کرنے پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر تنقید کریں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharif modi friendship damaging for kashmir cause says bilawal in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply