نواز اور مریم کو پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا

لاہور: ایک سینیئر وزیر نے کہا ہے کہ نااہل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی کلثوم نواز جنہیں ایک کرپشن کیس میں عدالت نے مجرم قرا دے کر دس سال اور 7سال قید کی سزا سنائی ہے پاکستان واپسی پر ملک کے کسی بھی ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیے جائیں گے۔

مریم نے گذشتہ شام میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے لندن سے پاکستان جانے والی تمام پروزاوں کے حولے سے بات کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ وہ جمعہ کو صبح سوا چھ بجے اتحاد ایرویز کی پرواز ای وائی 243-سے لاہور ہوائی اڈے پہنچیں گی۔

وزیر قانون علی ظفر میں کہا کہ حکومت احتساب عدالت کے حکم پر حرف بحرف عمل آوری کرے گی اور لاہور ہوائی اڈہ پہنچنے پر میاں محمد نواز شریفاور مریم نوازز کو گرفتار کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ واضح طور پر بتا دینا چاہتے ہیں کہ قانون نافذ کرے والے ادارے عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے نواز اور مریم کو کسی بھی ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا جائے گا۔

قومی احتساب بیورو نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ باپ بیٹی کو ،لاہور پہنچنے پر گرفتار کر لے گا۔قومی احتساب بیورو کے ایک افسر نے کہا کہ شریف کنبہ کے اس اعلان کے بعد کہ نواز شریف اور مریم نواز جمعہ کی صبح لاہور پہنچ رہے ہیں بیورو نے حکومت پنجاب کو لکھا ہے کہ ان دونوں کی گرفتاری میں قومی احتساب بیورو کے ساتھ تعاون کرے۔

Title: sharif maryam will be arrested on their arrival in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply