نواز شریف اور بیٹی داماد کے خلاف مقدمہ کی سماعت موخر

اسلام آباد: ایک احتساب عدالت نے نااہل قرار دیے گئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈ کیپتن صفدر کے خلاف سماععت ملتوی کر دی۔
اس کا سبب یہ بتایا جا رہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو کے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کے حوالےسے جو حکم جاری کیا تھا اس کی نقل احتساب عدالت میں بروقت نہیں پہنچ سکی۔آج پہلا موقع تھا کہ نواز شریف، مریم نواز اور صفدر ایک ساتھ عدالت میں موجود تھے۔ نواز شریف جمعرات کو ہی لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے جہاں ان کا حفظ مراتب کا خیال رکھتے ہوئے ان کے شایان شان استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پہلا موقع تھا کہ 19اکتوبر کو احتساب عدالت سے ان تینوں کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد وہ کسی عدالت میں پیش ہو ئے۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جمعرات کو ہی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر کے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی استدعا کی تھی جس کو عدالت نے منظور کر لی تھی۔
اور احتساب عدالتسے درخواست کی تھی کہ وہ وضاحت کرے کہ ان تینوں ریفرنسز کو یکجا نہ کرنے کے پس پشت کون سی قانونی اڑچنیں ہیں۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ اس معاملہ پر کوئی مفصل جواب دینے سےقبل وہاسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کا جائزہ لے گی اور اس کے لیے اسے وقت درکار ہے۔اس لیے احتساب عدالت نے معاملہ کی سماعت7نومبر تک موخر کر دی۔

Title: sharif familys accountability hearing adjourned until nov 7 | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply