پاکستان کرپشن کی بنیاد شریف اور زرداری خاندان نے ڈالی

اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اتوار کے روز یہ کہتے ہوئے کہ ملک کوبدعنوانی سے پاک کرنے کے لیے نبرد آزما رہنے کی ذمہ دارفی صرف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہی نہیں بلکہ تمام محبان وطن کی ہے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو شریفین اور زردارین نے آلودہ اور بدعنوان بنایا ہے۔

فواد نے یہاں ایک بڑی پریس کانفرنس کی اور اس میں پاکستان کے میدان سیاست میں طویل عرصہ تک اپنی اجارہ داری قائم رکھنے وال شریف اور زرداری خاندانوں نے ملک میں بدعنوانی، بددیانتی اور سرکاری خزانے کے ناجائز استعمال کی بنیاد رکھی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں دور جدید کے کرپشن کے حوالے سے کسی ایک کنبہ کا نام لیا جائے تو اس کا سہرا شریف کنبہ کے سر جاتا ہے۔

فواد نے دعویٰ کیا کہ 1988کے اواخر سے 1990کے اوائل کے دوران شریفین نے بے تحاشہ دولت جمع کی اور یہ معمہ حل کرنے میں مصروف تھے کہ اس کالے دھن کو پاکستان یا کسی اور ملک میں استعمال کرنے کے لیے سفید کیسے کیا جائے۔

اسی لیے 1992میںاقتصادی اصلاحات قانون بنایا گیا۔جس میں ایک شق ایسی رکھی گئی جس کی رو سے حکام بیران ملک سے رقم کی منتقلی کا ذریعہ یا وسیلہ نہیںمعلوم کر سکتے۔

جس کی آڑ میں اربوں روپے شریفین اور زردارین کے زیر ملکیت تجارتی اداروں،ذاتی اور دور پرے کے رشتہ داروں کے کھاتوں میں منتقل ہو تے رہے اور دونوں خاندان سرنز و شاداب ہوتے رہے۔اور ملک پر قرضہ کا بوجھ بڑھتا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sharif family marked the beginning of corruption in pakistan alleges fawad chaudhry in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.